17 اگست 2014 - 10:37
ایران، آئی اے ای اے تعاون پر تاکید

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری توانائی کی عالمی تنظیم آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج صبح تھران میں آئي اے ای اے کے ڈاریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے ساتھ ملاقات میں عالمی جوہری ایجنسی اور ایران کے درمیان جاری تعاون کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی قوانین کے دائرے میں ایک پیشہ وارانہ اور غیر جانبدار ادارے کے طور پر عالمی جوہری تنظیم کی ذمہ داریوں پر تاکید کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اس ملاقات میں، گذشتہ سال تہران میں ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے درمیان ہونے والے دو جانبہ تعاون کے مشترکہ پروٹوکول کا جائزہ لیا اور اس پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل، ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ہفتے کی رات تہران پہنچے ہیں۔

.......

/169